سما نیوز ایجنسی کے مطابق غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ کے مختلف علاقوں میں 14 جرائم کا ارتکاب کیا جس میں مجموعی طور پر 147 لوگ شہید اور 243 زخمی ہوئے ہيں۔
انہوں نے بتایا کہ اس طرح سے 7 اکتوبر سے غزہ کےخلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں اب تک شہیدوں کی تعداد 23 ہزار 357 ہو چکی ہے ۔
القدرہ نے مزید بتایا کہ اس جارحیت میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 59 ہزار 410 ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ بہت سے شہداء اب بھی ملبے کے نیچے دباے ہيں اور امدادی ٹیمیں انہيں نکال نہيں پا رہی ہيں ۔
واضح رہے فلسطینی مجاہدوں نے 7 اکتوبر سن 2023 میں الاقصی طوفان نام سے غزہ سے ایک آپریشن شروع کیا تھا۔
45 دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئي جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔
7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی ہو گئي اور پہلی دسمبر سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے جو اب تک جاری ہیں اور بڑے پیمانے پر عام شہری شہید ہو رہے ہيں۔
آپ کا تبصرہ